0
Monday 26 Oct 2020 20:05

انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء میں مزید ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش

انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء میں مزید ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء میں مزید ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ترمیمی بل کی مخالفت کی گئی ہے۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ فیٹف کی 27 میں سے 21 شرائط پوری کر دی گئی ہیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے حکومت نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں۔ آخرمیں نتیجہ یہ نکلا کہ فروری تک گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ جس پر علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان فیٹف کی بلیک لسٹ میں پیپلزپارٹی دورمیں آیا، ہم معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ بعد ازاں انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں مزید ترمیم کا بل ووٹنگ کے بعد متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 894137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش