QR CodeQR Code

آج سندھ میں کورونا وائرس کے 278 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

26 Oct 2020 20:31

ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1598936 ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 144114 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، آج کورونا کے مزید 186 مریض صحت یاب ہوگئے، اس طرح اب تک 136840 کورونا کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 8157 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 278 نئے کیسز سامنے آئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1598936 ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 144114 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، آج کورونا کے مزید 186 مریض صحت یاب ہوگئے، اس طرح اب تک 136840 کورونا کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید ایک مریض انتقال کرگیا ہے، اس طرح صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2599 ہوگئی ہے، اس وقت 4675 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 4398 مریض گھروں اور 4 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں، مختلف اسپتالوں میں 273 مریض زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا متاثرہ 161 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ اس وقت کورونا کے 26 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 278 کورونا کیسز میں 193 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 16، قمبر 6، جامشورو اور سجاول 5-5 کیسز، عمرکوٹ 3، شکارپور اور بدین 4 - 4 کیسز، ٹھٹھہ، خیرپور، لاڑکانہ، گھوٹکی اور جیکب آباد 2-2 کیسز، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، سکھر اور ٹنڈو محمد خان میں 1-1 کیسز ہیں۔


خبر کا کوڈ: 894150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894150/ا-ج-سندھ-میں-کورونا-وائرس-کے-278-نئے-مریضوں-کی-تشخیص-ہوئی-ہے-وزیراعلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org