QR CodeQR Code

روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی گزشتہ تین سال کے دوران خالص آمدنی سات ملین ڈالرز سے زائد رہی ہے، غلام سرور

26 Oct 2020 20:45

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ سال 2017 میں روز ویلٹ ہوٹل نے 2 اعشاریہ 447 ملین ڈالرز کمائے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی گزشتہ تین سال کے دوران خالص آمدنی سات ملین ڈالرز سے زائد رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی گزشتہ تین سال کی خالص آمدنی سات ملین ڈالرزاسے زائد رہی ہے۔ قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق سال 2017 میں روز ویلٹ ہوٹل نے 2 اعشاریہ 447 ملین ڈالرز کمائے تھے۔

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل نے سال 2018 میں 3 اعشاریہ 164 ملین ڈالرز کمائے تھے۔ قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل نے سال 2019  میں ایک اعشاریہ 495 ملین ڈالرز منافع کمایا ہے۔ پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے مہنگے ترین علاقے مین ہٹن میں واقع ہے اور 100 سال قدیم ہونے کی وجہ سے خاصی اہمیت کا حامل گردانا جاتا ہے۔ امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعلق بھی یہ خبریں ذرائع ابلاغ کی زینت بنتی رہی ہیں کہ وہ بھی اس کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 894155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894155/روز-ویلٹ-ہوٹل-نیویارک-کی-گزشتہ-تین-سال-کے-دوران-خالص-ا-مدنی-سات-ملین-ڈالرز-سے-زائد-رہی-ہے-غلام-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org