QR CodeQR Code

کراچی کو آباد کرو، شہر قائد خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا، شاہی سید

26 Oct 2020 20:55

ورکرز کنونشن سے خطاب میں اے این پی رہنما نے کہا کہ شہر میں کوئی ایک دکان دار یا رکشہ چلانے والا بولے کہ ہم نے کسی سے چندہ لیا ہے، شہر قائد کے عوام کو اپنی مرضی کے لوگ منتخب کرنے دیں، ہم پر لوگوں کو مسلط نہ کرو اور اپنا وقت ضائع نہیں کرو۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے کراچی میں کسی سے چندہ نہیں لیا۔ ضلع غربی کراچی کے تحت ورکرز کنونشن سے خطاب میں شاہی سید نے کہا کہ شہر میں کوئی ایک دکان دار یا رکشہ چلانے والا بولے کہ ہم نے کسی سے چندہ لیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کراچی کے کاروباری افراد نے بہت بھتہ دیا، بلدیہ فیکٹری سے بھی بھتہ مانگا گیا۔ اے این پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ کراچی میں غریب اور مسکین لوگ روزگار کیلئے آئے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں کراچی کو آباد کرو، شہر قائد خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔ شاہی سید نے یہ بھی کہا کہ شہر قائد کے عوام کو اپنی مرضی کے لوگ منتخب کرنے دیں، ہم پر لوگوں کو مسلط نہ کرو اور اپنا وقت ضائع نہیں کرو۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی اس شہر کی ایک بڑی اور نمائندہ جماعت ہے، ہم باچا خان کے پیروکار ہیں، جب تک دنیا ہے یہ پارٹی قائم رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 894160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894160/کراچی-کو-ا-باد-کرو-شہر-قائد-خوشحال-ہوگا-ملک-شاہی-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org