0
Monday 26 Oct 2020 21:18

آصفہ بھٹو کی والدین سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل

آصفہ بھٹو کی والدین سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے اپیل کی ہے کہ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ لاڑکانہ، سکھر اور شہید بینظیر آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے، والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔

آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہر بار جب بھی متعلقہ ہیلتھ ورکرز انسدادِ پولیو کے قطرے پلانے کیلئے آئیں، آپ لوگ اس موقع کو ضائع نہ کریں۔ خیال رہے کہ پاکستان کے 128 اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، اس مہم کے تحت 30 ملین سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلوائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 894170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش