QR CodeQR Code

پی ڈی ایم پاکستان ڈی اسٹیبلائز موومنٹ بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ

26 Oct 2020 21:32

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اویس نورانی کی بات کی جلسے میں کسی نے مذمت نہیں کی، پی ڈی ایم کا بیانیہ ہی ملک کو کمزور کرنے کا ہے، اویس نورانی اور اچکزئی نے وہ بات کی جو مودی چاہتا ہے، ان کو نہیں چھوڑیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اویس شاہ نورانی کے بیان پر افسوس ہے، محمود خان اچکزئی نے بھی اردو کے خلاف بات کی، پی ڈی ایم پاکستان ڈی اسٹیبلائز موومنٹ بن چکی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اویس شاہ نورانی نے جو کہا اس کی سخت مذمت کرتے ہیں، اویس شاہ نورانی کی بات کی جلسے میں کسی نے مذمت نہیں کی، پی ڈی ایم کا بیانیہ ہی ملک کو کمزور کرنے کا ہے، اویس نورانی اور اچکزئی نے وہ بات کی جو مودی چاہتا ہے، ان کو نہیں چھوڑیں گے، کسی کو بھی این آر او نہیں ملے گا، سازشیں کرنے والوں کو تاریخ کھبی معاف نہیں کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 894174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894174/پی-ڈی-ایم-پاکستان-اسٹیبلائز-موومنٹ-بن-چکی-ہے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org