0
Monday 26 Oct 2020 21:42

پاکستانی عوام نے فرانسیسی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا

پاکستانی عوام نے فرانسیسی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ حرمتِ رسول (ص) پر جان بھی قربان ہے۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف لاہور سمیت پاکستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ رحمت دو عالم کے غلاموں نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کر دی۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ خاتم النبین حضرت محمد مصطفیﷺ کی شان میں گستاخی قطعاً برداشت نہیں کی جائیگی۔ تمام دینی، سیاسی اور سماجی تنظیموں نے احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ لاہور کے کیتھڈرل چرچ وارث روڈ پر چرچز آف پاکستان اور علماء کرام نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں تسلسل سے نبی آخرالزمان کے گستاخانہ خاکے اور قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کا واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔

فرانسیسی صدر کی طرف سے خاکوں کو نشر کرنے اور بلڈنگ پر لگانے کے احکامات امن کیلئے خطرہ بن گئے ہیں۔ اس موقع پر بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کا کہنا تھا کہ وہ امن کے داعی ہیں، پاکستان میں شانہ بشانہ مسلمانوں بھائیوں کیساتھ چلیں گے۔ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے کہا کہ وعدہ و یقین دلاتا ہوں ہر فورم پر خاکوں پر احتجاج کریں گے۔ ادھر پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا بار بار ہمارے ایمان کو آزمانے کی کوشش کی جاتی ہے، اب فرانس کو معاشی اور ہر سطح پر جواب دینا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا کہ گستاخانہ خاکے بنانیوالے خاک میں مل جائینگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ ادھر جماعت اسلامی لاہور نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف اٹھائیس اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر کل یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 894175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش