0
Monday 26 Oct 2020 22:03
اسرائیل دوستی رنگ لانے لگی؛

غاصب صیہونی فوج کیجانب سے فلسطینی چیک پوسٹ پر ایک اور حملہ

غاصب صیہونی فوج کیجانب سے فلسطینی چیک پوسٹ پر ایک اور حملہ
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی چیک پوسٹوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی صوبے سلفیت کے اندر واقع سکیورٹی فورسز کی ایک بیس پر حملہ کرتے ہوئے وہاں گرنیڈ پھینکے اور فائرنگ کی۔  فلسطینی صوبے سلفیت کے گورنر عبداللہ کمیل نے غاصب صیہونی فوج کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قابل توجیہ قرار دیا اور کہا کہ قابض فورسز نے اس عسکری مرکز اور اس کے عملے کی جانب کم از کم تین گرنیڈ پھینکے ہیں۔

عرب ای مجلے العربی الجدید کیمطابق سلفیت کے گورنر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سوموار کی صبح متعدد غاصب صیہونی فوجی 5 بکتر بند گاڑیوں اور 2 بلڈوزروں کے ہمراہ سلفیت کے مغربی علاقے المراحات میں آ دھمکے تھے جسکے بعد انہوں نے فلسطینی زرعی زمینوں کو خراب اور وہاں لگے زیتون، انگور اور انجیر کے باغوں کو تباہ کرنا شروع کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوج قبل ازیں بھی فلسطینی اہم شخصیات اور سکیورٹی آفیسرز کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا چکی ہے جبکہ گذشتہ روز بھی غاصب صیہونی فوج کی جانب سے رام اللہ کے اندر فلسطینی کسٹمز کی ایک گشتی پارٹی کو روک لیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں گذشتہ روز اسی شہر کے مغربی حصے میں واقع نعلین نامی علاقے کے اندر غاصب صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی پولیس کے 12 افسروں کو کئی گھنٹے تک گرفتار بھی رکھا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 894178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش