QR CodeQR Code

جی بی انتخابات کیلئے تحریک انصاف کا الیکشن سیل قائم

26 Oct 2020 22:32

ریجنل سطح پر بشیر احمد خان کو الیکشن سیل کا چیف کوارڈنیٹر، عاصم خان ڈپٹی کوارڈنیٹر جبکہ دلشاد بانو کو ویمن ونگ کی ڈپٹی کوارڈنیٹر اور عتیق پیرزادہ کو یوتھ ونگ کا ڈپٹی کوارڈنیٹر مقرر کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پارٹی کا الیکشن سیل قائم کر دیا۔ پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریجنل سطح پر بشیر احمد خان کو الیکشن سیل کا چیف کوارڈنیٹر، عاصم خان ڈپٹی کوارڈنیٹر جبکہ دلشاد بانو کو ویمن ونگ کی ڈپٹی کوارڈنیٹر اور عتیق پیرزادہ کو یوتھ ونگ کا ڈپٹی کوارڈنیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈویژنل سطح پر گلگت ڈویژن میں ڈاکٹر کاکا خان کوارڈنیٹر، راجہ شہباز ڈپٹی کوارڈنیٹر یونان سعادت ویمن ونگ کی ڈپٹی کوارڈنیٹر اور رحمان دریلو یوتھ ونگ کے ڈپٹی کوارڈنیٹر ہوں گے۔ بلتستان ڈویژن میں وزیر ولایت کوارڈنیٹر، محمد اقبال ڈپٹی کوارڈنیٹر، کلثوم فرمان ڈپٹی کوارڈنیٹر ویمن ونگ، ایڈووکیٹ مزمل ڈپٹی کوارڈنیٹر یوتھ ونگ ہوں گے۔

دیامر ڈویژن میں ایڈووکیٹ ثناء اللہ خرم کوارڈنیٹر، عبد الباری ڈپٹی کوارڈنیٹر، ساجدہ صداقت ڈپٹی کوارڈنیٹر ویمن ونگ اور اظہار کو ڈپٹی کوارڈنیٹر یوتھ ونگ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ لیول پر گلگت ڈسٹرکٹ میں نعمت اللہ کوارڈنیٹر، سرفراز شاہ ڈپٹی کوارڈنیٹر، بشریٰ پیرزادہ ڈپٹی کوارڈنیٹر ونگ ویمن ونگ، عباس سرکار ڈپٹی کوارڈنیٹر یوتھ ونگ ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ غذر میں نعمت شاہ کوارڈنیٹر، سرفراز شاہ ڈپٹی کوارڈنیٹر، گل شاد بی بی ڈپٹی کوارڈنیٹر ویمن ونگ، عباس سرکار ڈپٹی کوارڈنیٹر یوتھ ونگ ہونگے۔ ہنزہ ڈسٹرکٹ میں علی احمد کو الیکشن سیل کا کوارڈنیٹر، ندیم عالم ڈپٹی کوارڈنیٹر، زہرا جبین ڈپٹی کوارڈنیٹر ویمن ونگ اور وحید کو ڈپٹی کوارڈنیٹر یوتھ ونگ مقرر کیا گیا ہے۔

سکردو ڈسٹرکٹ میں انجینئر عدیل کوارڈنیٹر، راجہ عدیل انجم ڈپٹی کوارڈنیٹر، فرزانہ مرتضیٰ ڈپٹی کوارڈنیٹر ویمن ونگ، صلاح الدین ڈپٹی کوارڈنیٹر یوتھ ونگ ہوں گے۔ کھرمنگ میں سید مہدی شاہ الیکشن سیل کے کوارڈنیٹر ہوں گے جبکہ راجہ جاوید اختر ڈپٹی کوارڈنیٹر، معصومہ ڈپٹی کوارڈنیٹر ویمن ونگ، غلام رسول کو ڈپٹی کوارڈنیٹر یوتھ ونگ مقرر کر دیا گیا ہے۔ گانچھے ڈسٹرکٹ میں سخاوت علی کو کوارڈنیٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ اسحاق شاکر ڈپٹی کوارڈنیٹر، ڈاکٹر مہرین انصاری ڈپٹی کوارڈنیٹر ویمن ونگ اور علی نسیم ڈپٹی کوارڈنیٹر یوتھ ونگ ہوں گے۔ استور میں طاہر ایوب کوارڈنیٹر، سمیع اللہ خان ڈپٹی کوارڈنیٹر، مہر خاتون ڈپٹی کوارڈنیٹر ویمن ونگ، محبوب عالم یوتھ ونگ کے کوارڈنیٹر ہوں گے۔ چلاس ڈسٹرکٹ میں حاجی عبد الوحید کوارڈنیٹر، جمشید دکھی ڈپٹی کوارڈنیٹر، ثوبیہ مقدم ڈپٹی کوارڈنیٹر ویمن ونگ جبکہ اجمل بھٹی کو ڈپٹی کوارڈنیٹر یوتھ ونگ مقرر کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 894180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894180/جی-بی-انتخابات-کیلئے-تحریک-انصاف-کا-الیکشن-سیل-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org