0
Monday 26 Oct 2020 22:35

پی ڈی ایم کا ہدف مال بچانا اور ریاست کو بلیک میل کرنا ہے، علی زیدی

پی ڈی ایم کا ہدف مال بچانا اور ریاست کو بلیک میل کرنا ہے، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم سرکس نے کوئٹہ جلسے میں عزائم دکھا دیئے ہیں، ان کا اصل ہدف مال بچانا اور ریاست کو بلیک میل کرنا ہے۔ وفاقی وزیر علی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے کشمیر میں مودی کی بربریت پر کسی نے زبان نہیں کھولی جس کا فائدہ مودی کو پہنچے گا، یقین ہے سرکس والے اپنے آقا کو ناراض نہیں کرنا چاہتے۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ نانی اماں سمیت پورے گروہ میں سے کسی کے چہرے پر ندامت کے آثار نہیں، ان کے رویے اور حرکتیں شرمناک ہی نہیں اس سے بھی بدتر ہیں۔

وفاقی وزیر نے مسلم لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز اینڈ کمپنی فوجیوں اور سرکاری افسروں کو احکامات نہ ماننے کی ترغیب دیکر بغاوت پر ابھار رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں وزیراعظم سمجھوتہ کریں گے نہ انہیں این آر او دیں گے۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ سرکس والے ملک میں فساد و انتشار چاہتے ہیں، مودی کے نیچے بھارت کا جی ڈی پی منفی 10 فیصد تک گرچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 894181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش