QR CodeQR Code

فرانس کیجانب سے توہین آمیز خاکوں کی کھلی حمایت

تاریخ کا مطالعہ کرو اور زوال کے شکار امریکیوں کی حمایت پر خوش نہ ہو، امانوئل کو علی شمخانی کی نصیحت

26 Oct 2020 22:53

ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی نمائندے و قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے فرانس کیجانب سے توہین آمیز خاکوں کی کھلم کھلا حمایت پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ علی الاعلان اسلام دشمنی پر مبنی (فرانسیسی صدر امانوئل) میکرون کا عقل سے عاری اقدام، سیاست میں اسکی ناپختگی کو ظاہر کرتا ہے کہ وگرنہ وہ یورپ کے اوپر حکمرانی کے چکر میں اسلام کی توہین کا ہرگز مرتکب نہ ہوتا۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی نمائندے و قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علی شمخانی نے انتہاء پسند عناصر کے اسلام دشمنی پر مبنی اقدامات اور توہین آمیز خاکوں کی کھلم کھلا حمایت پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ علی الاعلان اسلام دشمنی پر مبنی (امانوئل) میکرون کا عقل سے عاری اقدام، سیاست میں اس کی ناپختگی کو ظاہر کرتا ہے کہ وگرنہ وہ یورپ کے اوپر حکمرانی کے چکر میں اسلام کی توہین کا ہرگز مرتکب نہ ہوتا۔ انہوں نے فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تاریخ کا مطالعہ کرو اور زوال کا شکار امریکہ اور اضمحلال میں گھرے صیہونی ازم کی حمایت پر خوش نہ رہو۔


خبر کا کوڈ: 894186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894186/تاریخ-کا-مطالعہ-کرو-اور-زوال-کے-شکار-امریکیوں-کی-حمایت-پر-خوش-نہ-ہو-امانوئل-کو-علی-شمخانی-نصیحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org