2
Monday 26 Oct 2020 22:53
زیادہ سے زیادہ امریکی دباؤ کی ناکامی

اگر مزید کوئی پابندی نہیں بچی تو سفارتکاری کیجانب کیوں نہیں پلٹتے؟ امریکیوں سے اولیانوف کا سوال

اگر مزید کوئی پابندی نہیں بچی تو سفارتکاری کیجانب کیوں نہیں پلٹتے؟ امریکیوں سے اولیانوف کا سوال
اسلام ٹائمز۔ روس و ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی ناکامی کے بارے وائٹ ہاؤس کے کھلے اعتراف پر اظہار خیال کرتے ہوئے ویانا میں روس کے مستقل مندوب میخائیل اولیانوف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ اگر عائد کرنے کے لئے آپ کے پاس موجود پابندیاں تقریبا ختم ہو چکی ہیں تو کیا اب اس بات کا وقت نہیں آ پہنچا کہ آپ کسی بہتر چیز کے بارے سوچیں؟ میخائیل اولیانوف نے اپنے پیغام میں امریکیوں کو پابندیوں اور دباؤ کے بجائے سفارتکاری کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اگرچہ دیر ہو چکی ہے تاہم یہ کام (سفارتکاری) کچھ نہ کرنے سے تو بہتر ہے۔ واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہہ دیا تھا کہ امریکہ ماسکو و تہران پر اس قدر پابندیاں عائد کر چکا ہے کہ اب ان دونوں ممالک کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لئے اس کے پاس کوئی خاص امکانات باقی نہیں بچے۔
خبر کا کوڈ : 894188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش