0
Monday 26 Oct 2020 23:22

پاکستان گورنمنٹ فوری طور پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے، تحریک تحفظ ناموس رسالت کے قائدین کا مطالبہ 

پاکستان گورنمنٹ فوری طور پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے، تحریک تحفظ ناموس رسالت کے قائدین کا مطالبہ 
اسلام ٹائمز۔ نبی اقدس حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے، فرانس میں ریاستی سرپرستی میں یہ اقدام شرمناک اور قابل مذمت ہے، تحریک تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اس کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے فوری طور پر تمام مسلم ممالک کا اجلاس طلب کریں اور بار بار ہونے والے ان توہین آمیز واقعات پر عالمی اداروں سے سزا کا مطالبہ کرے۔ تحریک تحفظ ناموس رسالت کے صدر میاں آصف اخوانی، ایوب مغل، مفتی عثمان پسروری، تاجر رہنما سلطان محمود ملک، حافظ اللہ دتہ کاشف اور مرذا ارشد قادری نے کہا کہ پاکستان بھر کے تاجر فوری طور پرسٹورز سے فرانسیسی مصنوعات کو اٹھوائیں اور ہم آج سے تمام فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈنمارک سے شروع ہونے والا سلسلہ آج فرانس تک جا پہنچا ہے، ہمارے لیے تمام انبیا اور کتابیں مقدس ہیں مگر یہ شرپسند اور دہشت گرد عناصر ایسی حرکتوں سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں، پاکستان کی حکومت ابھی تک کوئی بڑا فیصلہ نہیں کر پائی، ہم فرانسیسی صدر کو عالمی دہشت گرد ذہنی مریض قرار دیتے ہیں، کیونکہ کوئی باشعور انسان ایسا کام نہیں کرسکتا بھلے وہ کسی مذہب سے بھی تعلق رکھتا ہو۔ پاکستان گورنمنٹ فوری طور پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی فرانسیسی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے، اس وقت پوری دنیا میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے جس کے بعد فرانس حکومت پریشان ہے۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام جلسہ جلوس کانفرنسز عظمت صحابہ و اہلبیت کے ساتھ ساتھ تحفظ ناموس رسالت کے نام سے ہونگی۔ یوم ولادت کے موقع پر منعقد ہونے والے تمام جلوس تحفظ ناموس رسالت و عضمت صحابہ و اہلبیت سے منسوب کیے جائیں گے، جن کی باقاعدہ ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ حافظ اللہ دتہ کاشف نے کہا ہم تمام انبیاء کرام کا احترام کرتے ہیں، اس موقع پر صدر قومی تاجر اتحاد سلطان محمود ملک نے کہا کہ فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں، انہوں نے تاجر حضرات سے گزارش کی کہ فرانسیسی مصنوعات کو فوری سٹورز سے اٹھایا جائے، نیز ڈسٹریبیوٹرز فرانسیسی مصنوعات کی سپلائی کو فوری روکیں، تاجر اتحاد فرانسیسی پیٹرولیم کمپنی ٹوٹل کا بھی مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 894192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش