0
Monday 26 Oct 2020 23:34

448 روز گزر چکے ہیں ہندوستان نے پوری وادی میں کرفیو لگا رکھا ہے، رائو محمد ظفر 

448 روز گزر چکے ہیں ہندوستان نے پوری وادی میں کرفیو لگا رکھا ہے، رائو محمد ظفر 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو محمد ظفر، سیکرٹری جنرل صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو 73 برس پورے ہونا اقوام متحدہ اور پوری عالمی دنیا کے چہروں پر سیاہ دھبہ ہے۔ ہندوستان نے ظلم وبربریت کی تمام حدیں عبور کردی ہیں۔ 448روز گزر چکے ہیں ہندوستان نے پوری وادی میں کرفیو لگا رکھا ہے۔ یہ غیرقانونی محاصرہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور انسانیت کی تذلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس سے ستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کشمیر کے نہتے 80 لاکھ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے جماعت اسلامی نے ہمیشہ ہر فورم پر جاندار انداز میں آواز بلند کی ہے۔ ہندوستان نے ظلم وستم کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں۔ عالمی برادری کو مسلمانوں کے حوالے سے اپنے دوہرے معیار بدلنے ہونگے۔

مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردوں پر من وعن عملی درآمد کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ1989ء سے لے کر اب تک بھارت نے 1 لاکھ سے زائد نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔ ہزاروں خواتین کی بے حرمتی کی گئی ہے، ہزاروں نوجوان آج بھی ہندوستان کی مختلف جیلوں میں اپنے ناکردہ گناہوں کی سزائیں بھگت رہے ہیں۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بھارتی حکمران کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کو شش کر رہے ہیں اس حوالے سے ہزاروں ہندووں کو کشمیر میں آباد کرنے کے لیے ڈومیسائل جاری ہو چکے ہیں۔ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر رائے عامہ ہموار کریں اور اصل حقائق دنیا کے سامنے لائے جائیں۔ 
خبر کا کوڈ : 894193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش