QR CodeQR Code

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر پاکستان کا شدید احتجاج، فرانسیسی سفیر دفتر خارجہ طلب

26 Oct 2020 23:48

فرانسیسی سفیر کو اسپیشل سیکریٹری یورپ نے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔ رواں ماہ فرانس میں سیموئل پیٹی نامی ایک اسکول ٹیچر نے ‘آزادی اظہار‘ کے نام مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی تھی اور اس نے اپنے طلبہ کو توہین آمیز خاکے دکھائے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے بیان پر فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور خاکوں کی اشاعت اور فرانس کے صدرکے گستاخانہ بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ فرانسیسی سفیر کو اسپیشل سیکریٹری یورپ نے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔ رواں ماہ فرانس میں سیموئل پیٹی نامی ایک اسکول ٹیچر نے ‘آزادی اظہار‘ کے نام مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی تھی اور اس نے اپنے طلبہ کو توہین آمیز خاکے دکھائے تھے۔ جس پر 18 سالہ نوجوان نے اس کا سر قلم کردیا تھا۔ بعد میں پولیس نے حملہ آور کو گولی مار دی تھی۔ واقعے پر فرانسیسی صدرایمینوئل میخواں نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں اسلام بطور مذہب بحران کا شکار ہے، اسکولوں کی مزید سخت نگرانی کی جائے گی اور مساجد کو آنے والی بیرونی فنڈنگ پر کنٹرول مزید بہتر بنایا جائے گا۔

فرانسیسی صدر کے بیان پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ فرانسیسی صدر ایمینوئل میخواں کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ انہیں اپنے دماغ کا علاج کروانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ کئی مسلم ممالک میں کاروباری اداروں نے فرانسیسی مصنوعات فروخت نہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 894194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894194/گستاخانہ-خاکوں-کی-اشاعت-پر-پاکستان-کا-شدید-احتجاج-فرانسیسی-سفیر-دفتر-خارجہ-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org