QR CodeQR Code

حکومت سفارتی سطح پر اقدامات اُٹھائے

ملعون فرانسیسی صدر کا ناپاک وجود دھرتی کیلیے بدنما داغ ہے، علامہ اقتدار نقوی 

26 Oct 2020 23:57

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر جہاں اسرائیل کو تسلیم کرانے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، وہیں یورپ میں اسلام مخالف دھڑے منظم ہو رہے ہیں، آج وقت ہے کہ مسلمان یک زبان ہو کر اسلام مخالف قوتوں کیخلاف ڈٹ جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ حکومت فی الفور فرانس کا بائیکاٹ کرے، گستاخ فرانسیسی صدر دنیا کا بدترین دہشتگرد ہے، پورے یورپ کو آگ میں جھونکنے والے بدبخت کو لگام ڈالی جائے، حکومتی سطح پر رسالت مآب کی شان میں گستاخی عالمی سطح پر ایک نئی سازش ہے، یورپ میں ایک منظم انداز میں اسلام کے خلاف ماحول بنایا جا رہا ہے، ملعون فرانسیسی صدر کا ناپاک وجود دھرتی کے لیے بدنما داغ ہے۔ حکومت پاکستان فرانس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر فورا ملک بدر کرے اور فرانسیسی سفارت خانہ بند کر کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جہاں اسرائیل کو تسلیم کرانے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، وہیں یورپ میں اسلام مخالف دھڑے منظم ہو رہے ہیں، آج وقت ہے کہ مسلمان یک زبان ہو کر اسلام مخالف قوتوں کے خلاف ڈٹ جائیں، مسلم ممالک اور خاص طور پر نام نہاد اسلامک ملٹری الائنس کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ پاکستان میں موجود فرانسیسی اشیاء پر پابندی لگائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 894197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894197/ملعون-فرانسیسی-صدر-کا-ناپاک-وجود-دھرتی-کیلیے-بدنما-داغ-ہے-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org