QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کی کابینہ کا اجلاس، ہفتہ وحدت بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

26 Oct 2020 23:58

اجلاس میں طے پایا کہ میلاد النبی (ص) کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس کی جگہ اور تاریخ کا تعین ہے بہت جلد کر لیا جائے گا۔ اجلاس میں گزشتہ دنوں ہونے والے سابقین کے اجلاس کے فیصلہ جات کی تائید و توثیق کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تنظیمی صورتحال، شعبہ جاتی پروگرامات، شعبہ جاتی فعالیت کے علاوہ ماہ ربیع الاوّل کے پروگرامات پر غور و خوص کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ ربیع الاول میں میلاد ریلیوں میں اپنے تنظیمی تشخص کے ساتھ شرکت کی جائیگی، نیز مختلف سطح پر ہونے والی ملاد النبی (ص) کانفرنس اور سیرت نبوی (ص) کے پروگرامات میں بھی شرکت کی جائے گی۔ نیز فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے ماضی کی درخشاں روایات کو پیش نظر رکھتے ہوئے عمدہ میلاد النبی (ص) کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس کی جگہ اور تاریخ کا تعین ہے بہت جلد کر لیا جائے گا۔ اجلاس میں گزشتہ دنوں ہونے والے سابقین کے اجلاس کے فیصلہ جات کی تائید و توثیق کی گئی۔ سابقین کی سفارش کے مطابق امسال ماہ ربیع الاول میں ایک عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران پولٹیکل کونسل کی تشکیل بھی عمل میں لائی گئی، جس کا باقاعدہ اعلان سیکرٹری سیاسیات تنویر احمد خان مغل نے کیا۔ اجلاس کی صدارت ریاستی سیکرٹریٹ جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کی جب کہ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر مولانا سید حمید حسین نقوی، سیکرٹری سیاسیات تنویر احمد خان مغل، سیکرٹری تربیت مولانا سید اسرار عباس نقوی، سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی، سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی، سیکریٹری ویلفیئر خالد محمود عباسی، سیکرٹری وحدت یوتھ و ADMC سید رضی عباس سبزواری شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان و آزاد کشمیر بھر میں امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت نہایت ہی تو تزک احتسام کے ساتھ منائے گی۔


خبر کا کوڈ: 894198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894198/ایم-ڈبلیو-ا-زاد-کشمیر-کی-کابینہ-کا-اجلاس-ہفتہ-وحدت-بھرپور-انداز-میں-منانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org