QR CodeQR Code

مینارٹی رائیٹس فورم کی فرانس کیجانب سے توہین رسالت (ص) کی شدید مذمت

27 Oct 2020 00:18

اپنے ایک بیان میں رادیش سنگھ ٹونی کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، ہم سکھ کمیونٹی آف پاکستان و مینارٹی رائیٹس فورم کی جانب سے اس واقعےکی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ آزادی اظہار رائے کا مطلب کسی کا دل دکھانا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چئیرمین مینارٹی رائیٹس فورم پاکستان رادیش سنگھ ٹونی نے فرانس کی جانب سے حضور پاک حضرت محمد (ص) کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، ہم سکھ کمیونٹی آف پاکستان و مینارٹی رائیٹس فورم کی جانب سے اس واقعےکی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ آزادی اظہار رائے کا مطلب کسی کا دل دکھانا نہیں، کسی بھی مذہب کے پیروکار کی بے حرمتی کسی طور برداشت و قبول نہیں۔ مذہب اسلام کا درس امن، محبت اور بھائی چارے کا فروغ ہے لیکن چند شر پسند عناصر کی وجہ سے اسلام مذہب کو بدنام کرنا کہاں کی دانشمندی ہے۔


خبر کا کوڈ: 894203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894203/مینارٹی-رائیٹس-فورم-کی-فرانس-کیجانب-سے-توہین-رسالت-ص-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org