0
Tuesday 27 Oct 2020 00:25

میلاد منانا عاشقان رسول کے لئے سب سے بڑی عبادت ہے، علامہ قاری محمد اسحاق سعیدی

میلاد منانا عاشقان رسول کے لئے سب سے بڑی عبادت ہے، علامہ قاری محمد اسحاق سعیدی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل میں شامل بزم غوثیہ سعیدیہ چاہ جھوک والا سوئی گیس روڈ ملتان کے پلیٹ فارم سے ساتویں عید میلادالنبی (ص) ریلی و جلوس نکالا گیا، جس کی قیادت علامہ قاری محمد اسحاق سعیدی، زاہدبلال قریشی، پیر علامہ عزیزالرحمن خان قادری، خواجہ ندیم مدنی صدیقی، محمد تسلیم قریشی عطاری، حافظ محمد عمران، قاری محمد فیاض سعیدی و دیگر شریک ہوئے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاری محمد اسحاق سعیدی نے کہا کہ میلاد مصطفی (ص) منانا عاشقان رسول (ص) کیلئے سب سے بڑی عبادت ہے۔ زاہد بلال نے کہا کہ جلوس ہائے میلاد کے سیکیورٹی کے انتظامات انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہیں، ہم اہل سنت کے لوگ پرامن ہیں ملک پاکستان ہمارے اباو اجداد نے بنایا اور ہم اس کی حفاظت کریں گے۔ ریلی کے شرکا سے دیگر قائدین نے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے آقا ومولا کا میلاد اسی طرح مناتے رہیں گے، آخر میں درود و سلام اور ملک پاکستان کیلئے دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 894205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش