0
Tuesday 27 Oct 2020 00:31

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں 30 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں 30 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں 30 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں 30 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی، سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند ہوں گے جب کہ سرکاری و نجی بینکس اور تعلیمی ادارے بھی بند ہوں گے۔ دوسری جانب ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، سرکاری و نجی عمارتوں کے علاوہ بازار، محلے، گلیاں اور چوراہوں کو بھی جھنڈوں اور رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 894207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش