0
Tuesday 27 Oct 2020 00:40

ملتان، ناجائز جرمانوں اور غنڈہ گردی کیخلاف تاجروں کا احتجاج، ہڑتال کی دھمکی

ملتان، ناجائز جرمانوں اور غنڈہ گردی کیخلاف تاجروں کا احتجاج، ہڑتال کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ مہنگائی کے خلاف ڈی سی ملتان کے حکم پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی غنڈہ گردی، چھوٹے دوکاندار تاجروں کے خلاف بھاری جرمانے اور گرفتاریوں کی پرزرو مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی کی جانب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پریس کانفرنس میں صدر رانا عبدالرحمن، صدر رانا ارشاد، صدر ملک رمضان سیل، صدر عبدالعزیز بوسن، ملک طارق ہانس، ڈاکٹر غلام شبیر، مرزا فرخ بشیر، احمد خان، محمود خان، رانا عمیر ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر عارف فصیح اللہ اور رانا ارشاد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بڑے مگرمچھوں کو پکڑنے کے بجائے چھوٹے مزدور دوکانداروں پر ظلم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی کے تاجروں سے ڈی سی ملتان اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا گٹھ جوڑ ہے، جو آٹا، چینی بحران اور مہنگائی کے اصل ذمہ دار ہیں، جن پر ضلعی انتظامیہ ہاتھ ڈالتے ہوئے ڈرتی ہے، اگر ضلعی انتظامیہ نے چھوٹے تاجروں کے خلاف مقدمات گرفتار اور جرمانے بند نہ ہوئے تو تاجر برادری منگل کو 10بجے بوسن روڈ بائی پاس پر پرامن احتجاج کریں گے، اس کے بعد بھی تاجروں پر ناجائز مقدمات اور جرمانے جاری رہے تو ملتان اور جنوبی پنجاب میں شٹرڈاون پر مجبور ہونگے، ہم وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب سے مطالبہ کہ ڈی سی ملتان کو معطل کیا جائے اور مہنگائی کے خلاف تاجروں پر ہونے والے مقدمات اور جرمانوں کو فی الفور ختم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 894212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش