QR CodeQR Code

لنڈی کوتل، پولیس حکام کی ٹرانسپورٹرز سے بھتہ وصولی جاری

27 Oct 2020 00:51

ذرائع نے بتایا کہ زیڑے چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار افغانستان سے آنے والے مالبردار ٹرکوں سے 1000 روپے فی ٹرک،  ٹرکوں سے 300 روپے فی ٹرک اور خالی ٹرک سے 100 روپے وصول کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں قائم چیک پوسٹوں پر پولیس اہلکار ٹرانسپورٹروں سے یومیہ لاکھوں روپے بھتہ وصول کرنے لگے ہیں، زیڑے چیک پوسٹ پر 300 سے 1000 روپے فی ٹرک جبکہ چاروازئی پوسٹ پر 200 سے 500 روپے فی ٹرک وصولی کی جاتی ہے۔ ٹرانسپورٹ ذرائع کا کہنا ھے کہ مذکورہ چیک پوسٹوں پر سرعام بھتہ وصول کیا جاتا ھے اور اس دوران جمع شدہ رقم کا بڑا حصہ مبینہ طور پر اس ایچ او لنڈی کوتل کے ذریعے ڈی پی او کو حوالہ ہوتا ھے۔ بعدازاں وہ اعلیٰ حکام تک اپنا حصہ پہنچاتے ہیں۔ ذرائع نے مزید واضح کرتے ہوئے بتایا کہ زیڑے چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار افغانستان سے آنے والے مالبردار ٹرکوں سے 1000 روپے فی ٹرک،  ٹرکوں سے 300 روپے فی ٹرک اور خالی ٹرک سے 100 روپے وصول کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ چاروازئی پوسٹ پر تعینات اہلکار پاکستان سے افغانستان ایکسپورٹ لے کر جانے والے ٹرکوں سے 500 روپے فی ٹرک اور افغانستان سے پاکستان امپورٹ لے کر آنے والے ٹرکوں سے 500 روپے اور خالی ٹرکوں سے 200 روپے فی ٹرک وصول کرتے ہیں۔ جس کی بدولت نہ صرف ٹرانسپورٹروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ھے بلکہ پاک افغان تجارتی حجم پر بھی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ ٹرانسپورٹروں نے آئی جی پولیس، وزیراعلیٰ اور وزیراعظم پاکستان سے پولیس حکام کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کرپشن و بھتہ خوری روکنے کا مطالبہ کیا ھے۔


خبر کا کوڈ: 894215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894215/لنڈی-کوتل-پولیس-حکام-کی-ٹرانسپورٹرز-سے-بھتہ-وصولی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org