QR CodeQR Code

پاکستان کشمیری عوام کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا، عمران خان

27 Oct 2020 09:05

یوم یکجہتی کشمیر اور یوم سیاہ پر وزیراعظم کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ عالمی برادری گواہ ہے کہ بھارت ہر حربہ آزما کر بھی کشمیری عوام کے خودارادیت کی جدوجہد کو ختم کرنے میں ناکام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کام کرے۔ یوم یکجہتی کشمیر اور یوم سیاہ پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا بھارتی غیر قانونی قبضے کی مذمت پر یوم سیاہ منا رہے ہیں، آج کے دن ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کر رہے ہیں، 73 سال قبل بھارتی فورسز نے کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا، آج کے دن بھارتی افواج کشمیری عوام کو زبردستی محکوم بنانے سری نگر پہنچی، جموں و کشمیر پر بھارت کا غیرقانونی قبضہ ایک بین الاقوامی تنازع ہے اور  اس تنازع کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے۔ 7 دہائیوں بعد بھی بھارت کشمیری عوام کا عزم توڑنے میں ناکام ہے، بھارت ریاستی دہشت گردی، آزادی اظہار رائے پر پابندیوں میں ملوث ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا تشدد، اموات، کشمیری قیادت کی نظربندیوں کی دنیا گواہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال، گھروں کو نذر آتش کیا جا رہا ہے، بھارت ہر حربے کے باوجود خودارادیت کی جدوجہد ختم نہیں کر سکا۔ بھارتی کارروائیاں آر ایس ایس سے متاثر ہندوتوا سوچ کی عکاسی ہیں، مقبوضہ وادی میں 5 اگست کے یکطرفہ اقدام نے ہندوتوا نظریہ کو بے نقاب کیا، ہندوتوا نظریے، اکھنڈ بھارت ڈیزائن کا امتزاج علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، تنازعہ کی عالمی قانونی حیثیت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 894230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894230/پاکستان-کشمیری-عوام-کیساتھ-کندھے-سے-کندھا-ملا-کر-کھڑا-رہے-گا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org