QR CodeQR Code

خوشحال بلوچستان، خوشحال پاکستان کے حوالے سے تربت یونیورسٹی میں کانفرنس کا انعقاد

27 Oct 2020 09:59

بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے تحت تربت یونیورسٹی میں ہونے والی کانفرنس میں تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام، سول سوسائٹی، مذہبی و سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ خوشحال بلوچستان، خوشحال پاکستان کے حوالے سے تربت یونیورسٹی میں کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں دخترانِ پاکستان اور پیغامِ پاکستان پر بھی سیشن ہوا۔ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے تحت تربت یونیورسٹی میں ہونے والی کانفرنس میں تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام، سول سوسائٹی، مذہبی و سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنی تقاریر میں اس بات پر اتفاق کیا کہ پیغام پاکستان ہمیں ملک سے محبت، اخوت، خوشحالی اور دہشتگردی سے پاک معاشرے کے قیام کا درس دیتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 894235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894235/خوشحال-بلوچستان-پاکستان-کے-حوالے-سے-تربت-یونیورسٹی-میں-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org