1
0
Tuesday 27 Oct 2020 12:09

پاکستان سنی تحریک کا فرانس سے سفارتی تعلقات ختم اور سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ

پاکستان سنی تحریک کا فرانس سے سفارتی تعلقات ختم اور سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دین اسلام میں گستاخ رسول کی سزا موت ہے، میکرون کا اسلام دشمن چہرہ بے نقاب ہوگیا، عالمی ادارے نوٹس لیں، فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیان سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، میکرون کا بیان آزادی اظہار نہیں بلکہ کھلی دہشتگردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن کراچی میں میلاد مصطفیٰﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علماء کرام اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام عاشقان رسولؐ فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کے اسلام دشمن رویئے کو زائل کرنے کیلئے عالمی سطح پر درود و سلام کی صداؤں میں محبت و امن کو فروغ اور سرکار دو عالم کا جشن ولادت منایا جائیگا، کارکنان دنیا بھر میں جشن ولادت رسولؐ منانے کی تیاریاں تیز کر دیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دین اسلام دوسرے مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے اور میکرون اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے دہشتگردی کو جنم دے رہا ہے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ سن لے، مر سکتے ہیں لیکن نبی کریمﷺ کی توہین برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت فرانس کے سفیر کو بلا کر مذمت سے کام نہ چلائے، ترکی کی طرح فرانس کی سفیر کو ملک سے نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فرانس سے سفارتی تعلقات مؤخر اور سفیر کو فوری ملک بدر کرے۔ انہوں نے کہا کہ انتہاء پسند نہیں مگر گستاخی رسولؐ کو بھی برداشت نہیں کرینگے، اسلام کا تیزی سے پھیلنا اور پوری دنیا میں محسن انسانیت کا میلاد منایا جانا یورپ کو ہضم نہیں ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 894276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

نورسید
Pakistan
فرانس میں بنائے گئے گستاخانہ خاکوں کی ہم سب مسلمان پرزور مذمت کرتے ہیں۔
تمام عیسائیوں سے درخواست ہے کہ وہ پیغمبرِ اسلام کی بے حرمتی کی مذمت کریں۔
اگر کوئی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جو آپ کے اور ہمارے ایمان کا حصہ ہیں، ان کی کوئی توہین کر دے تو آپکے اوپر کیا گزرے گی۔ جو محبت آپ کو حضرت عیسئ سے ہے، اس سے کہیں زیادہ ہمیں پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ سے ہے۔
یا اللہ جو بھی پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی توہین کرے تو اس پر بے حساب لعنت فرما۔ آمین ثم آمین
ہماری پیشکش