QR CodeQR Code

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں افراد کو کرفیو کی پابندیوں میں جکڑ رکھا ہے، عثمان بزدار

27 Oct 2020 13:05

یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر مودی سرکار نے تمام اخلاقی، سفارتی اور سیاسی قوانین پامال کیے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر مودی سرکار نے تمام اخلاقی، سفارتی اور سیاسی قوانین پامال کیے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں افراد کو کرفیو کی پابندیوں میں جکڑ رکھا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کیخلاف کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔


خبر کا کوڈ: 894297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894297/بھارت-نے-مقبوضہ-کشمیر-کے-لاکھوں-افراد-کو-کرفیو-کی-پابندیوں-میں-جکڑ-رکھا-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org