QR CodeQR Code

لیگی قیادت اداروں کو تقسیم اور برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے، شبلی فراز

27 Oct 2020 14:17

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اداروں کے خلاف بول کر دشمن کو خوش نہیں کرنا چاہیے، آزاد بلوچستان کا نعرہ کس بات کی جانب اشارہ ہے؟، ایک طرف دہشت گردی کے خلاف ادارے سرگرم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ باہر بیٹھ کر نون لیگی قیادت اداروں کو تقسیم اور برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے، پی ڈی ایم نے جلسوں میں لیگی قیادت کے بیانیے کی حمایت کی کسی نے مخالفت نہیں کی، سیاسی جماعتوں کا نون لیگی قیادت کے بیانیے سے اتفاق ہی ملک دشمن بیانیے کو فروغ دینا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو اداروں کے خلاف بول کر دشمن کو خوش نہیں کرنا چاہیے۔ دہشت گردی  سے نمٹنے کےلیے پاک فوج سرگرم عمل ہے، اداروں کے خلاف منظم سازش شروع ہوگئی ہے، ہمیں دہشت گردی کی جنگ کا سامنا ہے، سیاسی جماعتوں کو اداروں کے خلاف بول کر دشمن کو خوش نہیں کرنا چاہیے، آزاد بلوچستان کا نعرہ کس بات کی جانب اشارہ ہے؟، ایک طرف دہشت گردی کے خلاف ادارے سرگرم ہیں، دوسری طرف اداروں کےخلاف کچھ لوگ سرگرم ہیں، دشمنوں کے بیانیے کو فروغ دینا دراصل دشمن کو خوش کرنا ہے، باہر بیٹھ کر ملکی ادارے کے خلاف بولنا کیا حب الوطنی ہے؟۔


خبر کا کوڈ: 894303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894303/لیگی-قیادت-اداروں-کو-تقسیم-اور-برباد-کرنے-پر-تلی-ہوئی-ہے-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org