0
Tuesday 27 Oct 2020 15:35

جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک

جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے زانگاڑہ میں فورسز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا ہے، آپریشن کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر غالب اور رہبر مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق کمانڈر غالب پر حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔ کمانڈر غالب کا شمار تحریک طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود کے قریب ترین ساتھیوں میں کیا جاتا تھا۔ کمانڈر غالب پولیس اور سکیورٹی فورسز کو انتہائی اہم مقدمات میں مطلوب تھا۔
خبر کا کوڈ : 894317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش