QR CodeQR Code

پشاور دھماکہ، وزیراعلٰی کا متاثرین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان

27 Oct 2020 15:54

وزیراعلٰی محمود خان نے پشاور کی مسجد میں ہونیوالے دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے فی کس، جبکہ زخمیوں کو 2، 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلٰی محمود خان نے پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے فی کس، جبکہ زخمیوں کو 2، 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بم دھماکے کے متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، لیکن کسی کو بھی امن کے عمل کو سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے۔ خیال رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 894329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894329/پشاور-دھماکہ-وزیراعل-ی-کا-متاثرین-کیلئے-امدادی-پیکج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org