QR CodeQR Code

کیپٹن صفدر کی گرفتاری اور آئی جی سندھ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کا اہم اجلاس

27 Oct 2020 16:34

اجلاس میں بتایا گیا کہ کیپٹن (ر) صفدر اور آئی جی سندھ مشتاق مہر کے معاملے میں شواہد اکھٹے کرلئے گئے، ہوٹل سے لیکر تھانے تک سی سی ٹی وی ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے واقعے پر تحقیقاتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوا، تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزرا کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر بیٹھک کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ کیپٹن (ر) صفدر اور آئی جی سندھ مشتاق مہر کے معاملے میں شواہد اکھٹے کرلئے گئے، ہوٹل سے لیکر تھانے تک سی سی ٹی وی ریکارڈ حاصل کر لیا گیا، آئی جی سندھ کے گھر اور گزرگاہوں کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کرلی گئی۔ اجلاس میں کیپٹن (ر) صفدر کو کمیٹی میں ویڈیو لنک پر بلانے کا فیصلہ کیا گیا، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کو بھی ایک دو دن میں طلب کیا جائیگا، ضرورت پڑنے پر مریم نواز سے بھی رابطہ کیا جائیگا، کمیٹی متاثرہ ہوٹل کے کمرے، آئی جی کی رہائشگاہ کامعائنہ بھی کرے گی۔ کمیٹی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 894338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894338/کیپٹن-صفدر-کی-گرفتاری-اور-ا-ئی-جی-سندھ-کے-معاملے-پر-تحقیقاتی-کمیٹی-کا-اہم-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org