QR CodeQR Code

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، وائس چانسلر کمیٹی کا اجلاس طلب

27 Oct 2020 19:01

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پر بھی مشاورت کی جائے گی کہ جامعات کو کورونا کے حوالے سے سیل کرنے سمیت ڈس ان فیکٹ کرنے کے لیے کون سے اور کیا اقدامات اٹھائے جانے ضروری ہیں؟۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وائس چانسلر کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کل طلب کیے جانے والے وائس چانسلر کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز شر کت کریں گے۔ اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ چیئرمین وی سی کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں جامعات کے وائس چانسلرز بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔

کل منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکا جامعات میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر صلاح و مشورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پر بھی مشاورت کی جائے گی کہ جامعات کو کورونا کے حوالے سے سیل کرنے سمیت ڈس ان فیکٹ کرنے کے لیے کون سے اور کیا اقدامات اٹھائے جانے ضروری ہیں؟۔ ذرائع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں جامعات کو درپیش دیگر ضروری مسائل اور امور پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 894348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894348/کورونا-وائرس-کے-بڑھتے-ہوئے-کیسز-وائس-چانسلر-کمیٹی-کا-اجلاس-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org