0
Tuesday 27 Oct 2020 19:06

کورونا کیسز کے پیش نظر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کو 29 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ

کورونا کیسز کے پیش نظر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کو 29 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس سے کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریکٹر یونیورسٹی کے مطابق کورونا کیسز کے پیش نظرانٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کو 29 اکتوبر تک بند رکھا جائے گا۔ ڈی ایچ او ضعیم ضیا نے بتایا کہ یونیورسٹی میں دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو سیل کیے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز قائد اعظم یونیورسٹی میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور اس کو 6 نومبر تک سیل کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 6 نومبر تک طلبا کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔ 5 کورونا کیسز مثبت آنے پر یونیورسٹی کو سیل کیا گیا ہے۔ ہاسٹلز میں موجود طلبا کو ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ دور دراز سے آئے طلبا شعبہ جات کے سربراہ سے اجازت لے کر ہاسٹلز میں رہ سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ہاسٹلز میں رہنے والے طلبا سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔ ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی سٹاف کو طلب کیا جاسکتا ہے۔ ڈی ایچ او کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیل نہ کیے جانے والے ڈیپارٹمنٹس میں ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔
قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد مزید تین نجی تعلیمی اداروں سیل کر دیا گیا تھا۔

کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تینوں تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق چٹھہ بختاور میں قائم نجی اسکول میں دو طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر ادارے کو سیل کردیا گیا۔ اسی طرح ایف ٹین ون میں قائم نجی اسکول میں 3 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر اسکول کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ جی سکس ٹو میں قائم نجی اسکول میں دو اساتذہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ادارے کو سیل کردیا گیا۔ اس سے پہلے 46 تعلیمی اداروں کو  کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا جا چکا ہے۔ 17 تعلیمی اداروں کو ڈی سیل کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 894349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش