QR CodeQR Code

لینڈ لاء مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے حقوق پر بڑا حملہ ہے، عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ

27 Oct 2020 20:43

فورم کے ترجمان سجاد لون نے کہا کہ یہ جموں کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے حقوق پر بڑا حملہ ہے اور فورم اس کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ نے منگل کو جموں و کشمیر کی زمین سے متعلق قوانین میں ترمیم کو ”غیر آئینی“ قرار دیتے ہوئے اس کو جموں کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے حقوق پر ”بڑا حملہ“ قرار دیا ہے۔ فورم کے ترجمان سجاد لون نے کہا کہ یہ جموں کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے حقوق پر بڑا حملہ ہے اور فورم اس کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اُن ہزاروں مجاہدین آزادی اور کسانوں کی تذلیل ہے جنہوں نے شخصی راج کے خلاف جد و جہد کی۔ یہ آرڈر آئینی جمہوری اُصولوں کی ایک اور کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ یاد رہے کہ آج بھارتی وزارت داخلہ نے جموں کشمیر اور لداخ کی زمین سے متعلق قانون کو نوٹیفائی کیا جس کی رو سے اب کوئی بھی غیر مقامی شہری یہاں کی زمین خرید سکتا ہے تاہم اس میں ذرعی زمین کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 894355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894355/لینڈ-لاء-مقبوضہ-کشمیر-کے-لوگوں-حقوق-پر-بڑا-حملہ-ہے-عوامی-اتحاد-برائے-گپکار-اعلامیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org