0
Tuesday 27 Oct 2020 20:45

بھارت کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر برائے سیل، لینڈ لاء نوٹیفائی کرنے پر عمر عبداللہ کا سخت ردعمل

بھارت کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر برائے سیل، لینڈ لاء نوٹیفائی کرنے پر عمر عبداللہ کا سخت ردعمل
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلٰی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے منگل کو مقبوضہ کشمیر کی زمین سے متعلق قانون کو نوٹیفائی کئے جانے کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کو بھارت کے ہاتھوں جموں کشمیر کی سیل سے تعبیر کیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں عمر عبداللہ نے لکھا کہ جموں کشمیر کی زمین سے متعلق ناقابل قبول ترامیم۔ اب تو ڈومیسائل کی علامتی بندش کو بھی ختم کیا گیا۔ اب جموں کشمیر سیل پر ہے۔ محبوبہ مفتی نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں ایسے ہی سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ زمینوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن بھارتی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے اختیارات ختم کرنے، جمہوری حقوق سے محروم رکھنے اور وسائل پر قبضہ کرنے کے سلسلے کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے اور وسائل کی لوٹ کے بعد ان زمینوں کی کھلے عام فروخت کے لئے راہ ہموار کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ آج بھارتی وزارت داخلہ نے زمینوں سے متعلق قانون کو نوٹیفائی کیا، جس کی رو سے اب کوئی بھی غیر مقامی شہری یہاں کی زمین خرید سکتا ہے تاہم اس میں زرعی زمین کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 894356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش