QR CodeQR Code

تبدیلی تباہی ثابت ہوئی ہے، جماعت اسلامی

27 Oct 2020 22:14

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ وزیراعظم جس بھی چیز کا نوٹس لیتے ہیں، انکی قیمتیں آسمان پر چلی جاتی ہیں، حکومت چینی، آٹا، تیل، گندم سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کیلئے مثبت اقدامات کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ تبدیلی تباہی ثابت ہوئی ہے، مہنگائی، بیروزگاری اور معیشت کی خراب صورتحال نے ہر محب وطن شہری کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے، وزیراعظم جس بھی چیز کا نوٹس لیتے ہیں، ان کی قیمتیں آسمان پر چلی جاتی ہیں، حکومت چینی، آٹا، تیل، گندم سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کیلئے مثبت اقدامات کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، سودی نظام معیشت سے نجات اور قرآن و سنت کا نفاذ ہی تمام مسائل کا حل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں قباء آڈیٹوریم کراچی میں جماعت اسلامی سندھ کی برادر تنظیمات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں اسلامی جمعیت طلبہ، اسلامک لائزر موومنٹ، جمعیت طلبہ عربیہ، این ایل ایف، انجنئرنگ فورم، حلقہ علم و ادب، تحریک محنت پاکستان سمیت دیگر برادر تنظیمات کے ذمہ داران شریک تھے۔ صوبائی ذمہ داران نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ برادر تنظیمات جماعت اسلامی کا ہراول دستہ ہیں ، انسداد سود مہم، نظام مصطفیٰ تحریک اور مہنگائی کیخلاف جاری مہم میں تمام برادر تنظیمات کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے، ہر تنظیم اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اصلاح معاشرہ اور اقامت دین کی جدوجہد کو تیز کرے۔


خبر کا کوڈ: 894380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894380/تبدیلی-تباہی-ثابت-ہوئی-ہے-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org