QR CodeQR Code

مشہور سیاحتی مقام دیوسائی میں فور جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز

27 Oct 2020 22:46

منسٹری آف آئی ٹی کے ذیلی ادارے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن جس کا انتظام پاک فوج کے پاس ہے، نے سطح سمندر سے چودہ ہزار فٹ بلندی پر واقع دیوسائی کے مقام پر جدید ترین ٹیکنالوجی فور جی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے مشہور سیاحتی مقام دیوسائی میں فور جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق منسٹری آف آئی ٹی کے ذیلی ادارے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن جس کا انتظام پاک فوج کے پاس ہے، نے سطح سمندر سے چودہ ہزار فٹ بلندی پر واقع دیوسائی کے مقام پر جدید ترین ٹیکنالوجی فور جی سروس کا آغاز کر دیا ہے، اس طرح سے دیوسائی کا رخ کرنے والے سیاحوں کو ایس کام اور فور جی سروس کی سہولت میسر ہو گی۔ ایس سی او کے ترجمان کے مطابق سیکٹر کمانڈر گلگت بلتستان کرنل عمران منصور کی عوام دوست اور سیاحت دوست پالیسیوں کے باعث ایس سی او اولین کمپنی ہےجو بلتستان کے دور افتادہ علاقوں سمیت دیوسائی جیسے بلند ترین مقام تک ٹیلی کمیونیکیشن کی جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ایس سی او پرعزم ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام سیاحتی مقام ٹیلی مواصلات کی سہولت سے مستفید ہوں، اسی مقصد کے تحت نہ صرف عام صارفین کو ٹیلی مواصلات کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں بلکہ سیاحت سے جڑے مقامات کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 894383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894383/مشہور-سیاحتی-مقام-دیوسائی-میں-فور-جی-انٹرنیٹ-سروس-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org