0
Tuesday 27 Oct 2020 22:46

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ملتان پہنچ گئے، تین دن ملتان میں قیام کریں گے 

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ملتان پہنچ گئے، تین دن ملتان میں قیام کریں گے 
اسلام ٹائمز۔  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ملتان پہنچ گئے، مولانا فضل الرحمان اگلے تین روز ملتان میں اپنے صاحبزادے اسد کی رہائش گاہ پر قیام کریں گے، مولانا فضل الرحمان کل بیٹے کی رہائش گاہ پر جے یو آئی (ف) کی ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے اور پی ڈی ایم کے 30 نومبر کے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں مشاورت کریں گے، 29 اکتوبر کو قاسم العلوم گلگشت میں جنوبی پنجاب کی تنظمیوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے، 29 اکتوبر کے اجلاس میں جے یو آئی ڈی جی خان، بہاولپور، ملتان، ساہیوال ڈویژن، جھنگ، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں مولانا فضل الرحمان 30 نومبر کے جلسہ ملتان بارے حکمت عملی وضع کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 894384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش