1
Tuesday 27 Oct 2020 22:50

ایران کیجانب سے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت

ایران کیجانب سے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ ایران نے پشاور کے ایک مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں بچوں سمیت دسیوں شہری جانبحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اس دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپنا دفاع نہ کر سکنے والے بچوں اور بیگناہ شہریوں کے قتل عام سے ثابت ہو جاتا ہے کہ اس جیسے دہشتگردانہ اقدامات انجام دینے والے عناصر کسی قسم کے اخلاقی یا انسانی اصولوں سے بے بہرہ ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہمسایہ ممالک کے اندر چند ہفتوں سے ہونے والے بم دھماکوں کو خطے کے اندر قومی و مذہبی اختلافات بھڑکانے کی ایک مذموم سازش قرار دیا اور کہا کہ اس جیسے اقدامات سے مقابلے کے لئے خطے کے تمام ممالک کی بیداری، ہم آہنگ کوششیں اور ہمہ جانبہ جدوجہد انتہائی ضروری ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع ایک مدرسے کے اندر رکھا گیا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث بچوں سمیت کم از کم 70 لوگ جانبحق و زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق بم ایک تھیلے میں رکھ کر مدرسے کی عمارت کے اندر پہنچایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 894385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش