QR CodeQR Code

سرکار دو عالم (ص) کی عزت و ناموس ہمارے لئے ریڈ لائن ہے، ثروت اعجاز قادری

27 Oct 2020 22:52

حیدرآباد میں میلاد مصطفیٰ (ص) کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ایس ٹی نے کہا کہ ہم وزیراعظم، آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری جشن میلادالنبی (ص) کے سلسلے میں ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچے۔ ثروت اعجاز قادری نے حیدرآباد میں میلاد مصطفیٰ (ص) کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جس سے ہم کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکے شائع کئے جا رہے ہیں، جس سے عالم اسلام کے مسلمانوں کی دل آزاری کے ساتھ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے فرانسیسی صدر کو پاگل قرار دیا تو فرانس نے اپنے سفیر کو یہ کہہ کر ترکی سے واپس بلا لیا کہ اس سے ہمارے صدر کی توہین ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب فرانسیسی صدر کی توہین فرانس کو برداشت نہیں تو ہم اپنے پیارے نبی (ص) کی توہین کس طرح برداشت کرسکتے ہیں۔ ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ سرکار دو عالم (ص) کی عزت و ناموس ہمارے لئے ریڈ لائن ہے، جو اسے کراس کرنے کی کوشش کرے گا، اسے نیست و نابود کر دیں گے، ہم وزیراعظم، آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 894386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894386/سرکار-دو-عالم-ص-کی-عزت-ناموس-ہمارے-لئے-ریڈ-لائن-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org