0
Tuesday 27 Oct 2020 22:59

نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، علامہ مبشر حسن

نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، علامہ مبشر حسن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے فرانس میں ایک بار پھر خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دین اسلام کے مقدسات کی توہین دنیا کے دو ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے مترادف ہے، عالم اسلام کو بےبس سمجھنے والے احمق اور عالمی امن کے دشمن ہے، اسلام کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کا دفاع کرنے والی ریاستوں سے ہر قسم کے سفارتی و تجارتی تعلقات کا خاتمہ عالم اسلام کی غیرت کا تقاضہ ہے۔ انہوں کہا کہ عالمی طاقتیں مختلف مذاہب کے درمیان نفرت کی آگ بھڑکانے میں مصروف ہیں، امت مسلمہ متحد ہوکر دشمنان اسلام کی سازشوں کا مقابلہ کرے، نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، حرمت قرآن اور ناموس رسالت پر حرف نہیں آنے دیں گے، امت مسلمہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔
خبر کا کوڈ : 894387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش