0
Tuesday 27 Oct 2020 23:05

پشاور دھماکہ کس کی ملی بھگت سے ہوا ہے؟ خواجہ آصف

دہشتگردی روکنے کیلئے وہی عزم چاہیئے جو نواز شریف کا تھا
پشاور دھماکہ کس کی ملی بھگت سے ہوا ہے؟ خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ خواجہ آصف نے سوال کیا ہے کہ آج کس کی ملی بھگت ہے جو ایک مدرسے پر حملہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور مدرسے میں ہوئے دھماکے کے افسوسناک واقعے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ خواجہ آصف نے سوال کیا کہ پشاور مدرسے پر حملہ کس کی ملی بھگت ہے؟ اس کا مطلب ہے وزیراعظم آج مشکل میں ہیں، دہشتگردی کی موجودہ لہر کو روکنے کیلئے وہی عزم چاہیے جو نواز شریف کا تھا۔ نواز شریف مسائل کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کر رہے ہیں، صرف ملک میں غیر مستحکم عوامل کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ ہمارے لیے اصل مسائل قومی مسائل ہیں جبکہ پشاور واقعے کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے پیچھے امن میں رخنہ ڈالنے والے اور مشرقی پڑوسی ہو سکتا ہے۔ بھارت کی معیشت کو دھچکا لگا ہے، وہ اس سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارت کی ڈبل گیم نئی نہیں ہے، بھارت ہمیشہ سے چالیں چلتا آیا ہے۔

واضح رہے کہ آج پشاور کے علاقے دیر کالونی میں دھماکے سے 8 افراد شہید اور 70 زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں زیادہ تعدد بچوں کی ہے ، جن کی عمریں 11 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ بچوں کے مدرسے کے قریب ہوا، جہاں 100 سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ دھماکے سے قبل مدرسے میں ایک مشکوک شخص بھاری بیگ لے کر داخل ہوا جس کی تلاش جاری ہے۔ وزیراعظم سمیت ملک کی تمام سیاسی قیادت نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کو آرمی پبلک اسکول کے بعد دوسرا بڑا سانحہ قرار دے دیا، صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کا واقعہ اے پی ایس کے بعد دوسرا بڑا سانحہ ہے، علاقے میں کافی عرصے سے امن تھا اور سیکیورٹی بھی بہتر تھی، دہشت گرد اپنے مقاصد کیلئے سافٹ ٹارگٹ دیکھتے ہیں، بچے اور مدرسے دہشت گردوں کا سافٹ ٹارگٹ تھے، کیوں کہ دہشت گردوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم اس دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کی اطلاعات تھیں۔ کیوں کہ نیکٹا کی طرف سے کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی تھریٹ الرٹ تھا، جس کی بنا پر علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی تھی ، تاہم ہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 894389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش