0
Tuesday 27 Oct 2020 23:09

ٹارگٹ کلنگ کی ایک کارروائی میں یمنی وزیر کھیل شہید

ٹارگٹ کلنگ کی ایک کارروائی میں یمنی وزیر کھیل شہید
اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیر کھیل حسن زید کو ایک ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں شہید کر دیا گیا ہے۔ عرب نیوز چینلز الجزیرہ اور العربیہ نے حسن زید کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ یمنی وزیر کھیل شہر "حدہ" میں اپنی گاڑی پر جا رہے تھے کہ ایک مسلح موٹر سائیکل سوار نے ان پر فائر کھول دیا جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمنی وزارت داخلہ نے حسن زید کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ یمنی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں حسن زید کی شہادت کو جارح قوتوں کی سازشوں کا ایک حصہ قرار دیتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ انہیں جارح سعودی و اماراتی فوجی اتحاد کے دہشتگردوں کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمنی وزیر کھیل اپنی بیٹی کے ہمراہ گاڑی پر جا رہے تھے کہ ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ ان کی بیٹی کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 894390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش