QR CodeQR Code

ملتان، بلاجواز گرفتاریوں اور جرمانوں کے خلاف تاجر سراپا احتجاج، ضلعی انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی 

27 Oct 2020 23:11

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹے تاجروں کا معاشی قتل بند کرے، مہنگائی کے نام پر چھوٹے تاجروں کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے بلکہ بڑے مافیا کو گرفت میں لیا جائے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے چھوٹے تاجروں کے ساتھ ناانصافی کا نوٹس نہ لیا تو راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان انجمن تاجران ملتان سٹی اور انجمن تاجران نادرن بائی پاس کے زیراہتمام دکانداروں کو بلاجواز جرمانوں اور گرفتاریوں کے خلاف نادرن بائی پاس چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ٹائر جلائے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی، جس کی قیادت آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے صدر و سٹی صدر و سینئر تاجر رہنما عارف فصیح اللہ اور انجمن تاجران نادرن بائی پاس کے صدر رانا عبد الرحمن نے کی۔ جبکہ مظاہرے میں دیگر تاجر رہنمائوں طارق ہانس، عبد العزیز بوسن، رانا عبد الجبار، حاجی عبد العزیز، رمضان سیال، رضوان لاشاری، الطاف وینس، مرزا فرخ، عباس ہانس، ناصر چھٹہ، عمران سعید، رانا ذیشان ودیگر نے کی۔ عارف فصیح اللہ نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹے تاجروں کا معاشی قتل بند کرے، مہنگائی کے نام پر چھوٹے تاجروں کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے، بلکہ بڑے مافیا کو گرفت میں لیا جائے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے چھوٹے تاجروں کے ساتھ ناانصافی کا نوٹس نہ لیا تو راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 894393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894393/ملتان-بلاجواز-گرفتاریوں-اور-جرمانوں-کے-خلاف-تاجر-سراپا-احتجاج-ضلعی-انتظامیہ-کیخلاف-نعرے-بازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org