0
Tuesday 27 Oct 2020 23:16

پاکستان میں کورونا کی دوسری شدید لہر شروع ہوگئی، ڈاکٹر فیصل سلطان

پاکستان میں کورونا کی دوسری شدید لہر شروع ہوگئی، ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری شدید لہر شروع ہوچکی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 400 سے بڑھ کر اب 700 یومیہ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس وبا کی دوسری شدید لہر کا آغاز ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہ کہا کہ عوامی اور پُر ہجوم مقامات پر ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد میں غفلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کورونا وبا کی پابندیوں کو مزید سخت کرناپڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ایک دو دنوں میں تمام صوبوں کی مشاورت کے ساتھ سفارشات سامنے لائیں گے۔ مقامی سطح پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ وبا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے پابندیاں مزید سخت کرنا پڑیں تو کی جائیں گی اس کے ساتھ عوام کو بھی زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے جتنا احتیاط ضروری ہے اس پر عمل ہوتا نظر نہیں آرہا اس لیے مزید کڑے اقدامات کرنا پڑ سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 894395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش