QR CodeQR Code

علی امین گنڈاپور کی جی بی الیکشن مہم میں شرکت پر پابندی

27 Oct 2020 23:20

جی بی ایل اے 16 دیامر حلقہ دو کے ریٹرننگ آفیسر سہیل احمد خان کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ بات نوٹس میں لائی گئی ہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے دورہ دیامر کا شیڈول بنایا ہے، ان کا یہ دورہ الیکشن پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اس لیے گنڈاپور سمیت کوئی بھی وفاقی و صوبائی وزیر جی بی میں الیکشن مہم نہیں چلا سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ جی بی ایل اے 16 دیامر حلقہ دو کے ریٹرننگ آفیسر سہیل احمد خان نے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کی گلگت بلتستان الیکشن مہم میں شرکت پر پابندی لگا دی۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت جی بی انتخابات کے دوران صدر، وزیر اعظم، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر سمیت وفاقی و صوبائی وزراء الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔ یہ بات نوٹس میں لائی گئی ہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے دورہ دیامر کا شیڈول بنایا ہے، ان کا یہ دورہ الیکشن مہم پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اس لیے گنڈاپور سمیت کوئی بھی وفاقی و صوبائی وزیر جی بی میں الیکشن مہم نہیں چلا سکتے۔


خبر کا کوڈ: 894397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894397/علی-امین-گنڈاپور-کی-جی-بی-الیکشن-مہم-میں-شرکت-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org