0
Tuesday 27 Oct 2020 23:18

وفاقی وزراء کی بوکھلاہٹ ثابت کررہی ہے کہ حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے، تیمور تالپور

وفاقی وزراء کی بوکھلاہٹ ثابت کررہی ہے کہ حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے، تیمور تالپور
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کی بوکھلاہٹ ثابت کر رہی ہے کہ حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے۔ تالپور ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان نے بھی اپنا تاریخی فیصلہ دے دیا، کرایہ کے ترجمان کرسیاں گنتے رہے، انہیں واپس اپنے گھروں کو جانے کا پیغام مل گیا ہے، وفاقی حکمرانوں نے بہت کھا لیا اور کرپشن کرلی۔ محمد تیمور تالپور نے کہا کہ قوم کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے، جس نے کرایہ کے ترجمانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک میں تاریخی بھوک اور مہنگائی کی ذمہ دار ہے، اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے کنونشن میں ہونے والا خرچ وفاقی حکومت برداشت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بنی گالہ کے کچن کا حساب دیں سب کچھ سامنے آجائے گا۔ نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا کہ دوسروں کو کرپٹ کہنے والے پہلے خود اپنے گریبان میں جھانکیں، کرپشن کرنے والے اپنے کچن اور زمان پارک کا حساب دیں تو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ تاریخ کا جبر ہے کہ ہم وفاقی حکومت کو برداشت کررہے ہیں، تاریخ نے بدترین آمروں کو اٹھا کر باہر پھینک دیا، موجودہ وفاقی حکمرانوں کو بھی نکال باہر کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 894398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش