0
Tuesday 27 Oct 2020 23:23

معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کو مارنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مشتاق خان

معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کو مارنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کے دیر کالونی پشاور کے مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت اور معصوم طلبہ کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری کے بعد بدامنی کی حالیہ لہر حکومتی ناکامی ہے، آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں۔ معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کو مارنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، حکومت دہشت گردی میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی پشاور سے دیر کالونی بم دھماکے کے پر جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نادیدہ قوتیں پاکستان کے اندر انتشار پھیلانے کے درپے ہیں، حالیہ دنوں میں مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ اور اب مدرسے میں معصوم طلبہ کو نشانہ بنانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کے نادیدہ قوتیں سرگرم عمل ہیں، جن کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات ناکافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف الرٹ اور تھریٹ وارننگ جاری کرنا حکومتی اداروں کا کام نہیں ہے بلکہ آگے بڑھ کر اس کو روکنا اور ملوث قوتوں کو قرار واقعی سزا دینا حکومت کا اصل فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی حکومت کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت ہے کہ انہوں نے مدرسے کو تھریٹس موصول ہونے کے باوجود سیکورٹی فراہم نہیں کی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھماکے میں زخمی افراد کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور شہداء کے لواحقین کو شہدا پیکچ فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 894403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش