QR CodeQR Code

پیغمبر اسلام (ص) کی توہین آزادی اظہار نہیں بلکہ اسلام دشمنی ہے، شاہ عبدالحق قادری

27 Oct 2020 23:26

ایک بیان میں جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر نے کہا کہ مسلم حکمران سفارتی سطح پر بھرپور احتجاج کرکے دنیا پر واضح کردیں کہ مسلمان اپنے نبی کریم (ص) کی توہین برداشت نہیں کرسکتے، اس حساس مسئلے پر مسلم ممالک مؤثر لائحہ عمل بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے فرانسیسی حکومت کی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام (ص) کی توہین آزادی اظہار ہرگز نہیں بلکہ یہ کھلی اسلام دشمنی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف ترک صدر کی طرح جرأت مندانہ مؤقف اپناتے ہوئے فرانس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کرے، مسلم حکمران سفارتی سطح پر بھرپور احتجاج کرکے دنیا پر واضح کردیں کہ مسلمان اپنے نبی کریم (ص) کی توہین برداشت نہیں کرسکتے، اس حساس مسئلے پر مسلم ممالک مؤثر لائحہ عمل بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 894405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894405/پیغمبر-اسلام-ص-کی-توہین-آزادی-اظہار-نہیں-بلکہ-دشمنی-ہے-شاہ-عبدالحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org