QR CodeQR Code

دنیا جس آزادی اظہار کا شور مچاتی ہے وہ ڈھکوسلہ ہے، آفاق احمد

27 Oct 2020 23:35

ایک بیان میں ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی جانب سے فرانسیسی اشتعال انگیزی کے جواب میں ڈھیلی ڈھالی مذمت اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمرانوں کا قبلہ شاید کہیں اور ہے، یورپ میں ہولوکاسٹ کی مخالفت کرنے والوں کو گرفتار کیا جاسکتا ہے تو پھر اظہار کی آزادی کہاں رہی؟۔


اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم امہ کی کمزوری نے آج یہ دن دکھایا کہ ہم دین اسلام کا مذاق اڑانے اور اشتعال انگیزی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے سے قاصر ہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ دنیا جس آزادی اظہار کا شور مچاتی ہے وہ ڈھکوسلہ ہے، برطانیہ میں اگر ملکہ کی توہین پر سزا دی جاتی ہے، یورپ میں ہولوکاسٹ کی مخالفت کرنے والوں کو گرفتار کیا جاسکتا ہے تو پھر اظہار کی آزادی کہاں رہی؟۔ انہوں مزید نے کہا کہ یہ وہ جرم ضعیفی ہے جس کی سزا آج پوری مسلم امہ کو مل رہی ہے، اس وقت ترکی کے سوا کوئی ایسا ملک نظر نہیں آتا جو حضور اکرم (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکے۔

آفاق احمد نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی جانب سے فرانسیسی اشتعال انگیزی کے جواب میں ڈھیلی ڈھالی مذمت اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمرانوں کا قبلہ شاید کہیں اور ہے، ہم مسلم دنیا میں قائدانہ کردار کے متمنی تو رہتے ہیں لیکن جہاں بات ناموس رسول (ص) کے تحفظ کی آتی ہے تو ببانگ دہل جواب دینے کے بجائے ہمارے حکمرانوں کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ مسلم دنیا کا بیشتر انحصار مغربی ممالک کی مصنوعات پر ہے، یعنی مسلمان اچھے آجر ہیں تاجر نہیں۔


خبر کا کوڈ: 894411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894411/دنیا-جس-آزادی-اظہار-کا-شور-مچاتی-ہے-وہ-ڈھکوسلہ-آفاق-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org