QR CodeQR Code

سندھ میں 13 سرکاری ملازمین کے کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا انکشاف

27 Oct 2020 23:43

سی ٹی ڈی کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو ایک فہرست ارسال کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ کراچی سمیت اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے 13 ملازمین مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں سے رابطوں میں ہیں، جس میں ایک اسکول ہیڈ ماسٹر سمیت 5 ٹیچرز بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے 13 سرکاری ملازمین کی فہرست محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کرتے ہوئے ان کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو ایک فہرست ارسال کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ کراچی سمیت اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے 13 ملازمین مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں سے رابطوں میں ہیں، جس میں ایک اسکول ہیڈ ماسٹر سمیت 5 ٹیچرز بھی شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی نے محکمہ داخلہ سے سفارش کی ہے کہ کالعدم تنظیموں سے رابطوں پر ان سرکاری ملازمین کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 894417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894417/سندھ-میں-13-سرکاری-ملازمین-کے-کالعدم-تنظیموں-سے-رابطوں-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org